ایودھیا میں 6دسمبر1992 کو بابری مسجد کے انہدام کے معاملہ میں مرکزی
تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت میں پیش ہونے کے لئے آئے بھارتیہ
جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی
سے ملنے وزیراعلی
یوگی آدتیہ ناتھ گیسٹ ہاؤس پہنچے ۔مسٹر اڈوانی تقریبا10بجے لکھنؤ ہوائی اڈہ سے ایم جی روڈ واقع وی وی آئی پی گیسٹ ہاؤس پہنچے تھے ۔تھوڑی دیر بعد مسٹر یوگی نے ان سے گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔